- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید30 افراد جاں بحق

154

- Advertisement -

لاہور (اوصاف ٹی وی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید30 افراد جاں بحق ہوگئے، کیسز کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراان 1974 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 42 ہزار125 ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

پنجاب میں 15 ہزار 346، سندھ میں 15 ہزار 62 ، بلوچستان میں 2 ہزار 692، گلگت بلتستان میں 540، اسلام آباد میں 997 اور آزاد کشمیر میں 112 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 925 ٹیسٹ کئے گئے۔ جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں تین لاکھ 87 ہزار کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اب تک 11 ہزار 922 افراد اسے وبا سے متاثر ہوکر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد 46 لاکھ ہے اور وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی 17 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔چین میں 4 ہزار 633 افراد وائرس سے ہلاک ہو ئے ہیں تو اس ملک میں 82 ہزار 933 افراد میں اس مرض کی نشاندہی ہوئی۔

6 ہزار 937 افراد کے ہلاک ہونے والے ایران میں صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ عیدا لفطر کے بعد ملک میں لاک ڈاون کو ختم کر دیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں لیکن صورتحال کل سے بہتر ہے۔جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 742 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 965 تک ہو گئی۔ سعودی عرب میں 292 افراد کورونا کا شکار بنے ہیں تو مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔بھارت میں وائرس کا گراف مسلسل بلندی کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر اب یہ ایران کے قریب پہنچنے والا ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 104 اموات ہوئی ہیں تو مجموعی جانی نقصان 2 ہزار 753 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار 784 تک جا پہنچی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu