- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیں گے،آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

93

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹکس سے دشمن کی کسی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام۔؎

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لاہور کے دورے کے دوران چیف آف لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباسی بھی ہمراہ تھے جبکہ کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی، کور کمانڈر

لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مؤثرلاجسٹکس سےآپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوتاہے۔

- Advertisement -

بہترلاجسٹکس سےدشمن کی ہرمہم جوئی کامؤثرجواب دیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 3 نومبر کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

 جہاں انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ہدایات دیں کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے ادارہ کی استعداد کار بڑھانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اصغر نے ان کا استقبال کیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu