- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سانحہ مچھ کے متاثرین کااپنے پیاروں کی میتوں کیساتھ پانچویں روز بھی دھرنا

71

- Advertisement -

کوئٹہ:(اوصاف ٹی وی ) کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سانحہ مچھ کے متاثرین کا میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی لواحقین کو نا منا سکے۔ ہزارہ برادی سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر میں شٹرڈاون ہڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

سانحہ مچھ کو ہوئے آج پانچ روز جبکہ کوئٹہ کے مغربی بائے پاس پر لواحقین اور ہزارہ برادری کا میتوں کے ہمراہ احتجاج بھی پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ روز پہلی بار صوبائی حکومت اس وقت حرکت میں نظر آئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان دبئی سے کوئٹہ پہنچے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا اہم فیصلے ہوئے۔ وفاقی و صوبائی وزراء، نمائندوں کے بعد باقاعدہ طور پر وہ ورثہ کے پاس آئے، انھیں منانے کی کوشش کی مگر سب بے سود رہا۔ دھرنا وزیراعظم پاکستان کی آمد سے ہی مشروط رہا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم پاکستان نے لواحقین کو پیغام میں بھی یہی کہا کہ جلد آونگا، مظاہرین میتوں کی تدفین کر دیں مگر ورثہ ان کی آمد پر ہی احتجاج ختم کرنے پر بضد ہیں۔ وفاقی و صوبائی نمائندوں اور لواحقین کے مابین پانچ مرتبہ مذاکرات ہوئے جو ناکام رہے۔ پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کی آج دھرنے میں آمد متوقع ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu