امریکی صدرنےامیگریشن عارضی معطلی کےحکم نامےپردستخط

32

واشنگٹن:(اوصاف ٹی وی)امریکی صدر نے امیگریشن کی عارضی معطلی کے حکم نامے پر دستخط کر دی، امیگریشن کی معطلی امریکی معیشت کو کورونا وائرس سے پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر کی گئی، فیصلے سے بےروزگار امریکی شہریوں کو روزگار دینے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے امیگریشن کی عارضی معطلی کے پروانے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد غیر ملکیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے غیر ملکی پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق 60 دن کے لیے ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر امریکہ کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دکھائی نہ دینے والے دشمن کے حملے کے پیش نظر اور امریکی شہریوں کی نوکریوں کے تحفظ کے خاطر صدارتی حکم کے تحت امریکہ میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کروں گا۔ خیال رہے کہ امریکہ میں بے روزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور عوام لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

کورونا نے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں سے بھی روز گار چھین لیا ہے اور اب تک 80 لاکھ امریکی شہری بے روزگار ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کی درخواست دی تھی اور سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ساڑھے آٹھ لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 28 سو سے زائد افراد چل بسے تھے جس کے بعد مجموعی اموات 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ نیویارک میں کورونا کے 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد کیسز ہیں اور 19 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu