- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جوبائیڈن کیلئے اضافی فضائی سیکیورٹی اقدامات

90

- Advertisement -

واشنگٹن: (اوصاف ٹی وی) امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں کامیابی کے پیش نظر جوزف بائیڈن کی سکیورٹی کے لیے سیکرٹ سروس نے اپنے مزید اہلکار ولمنگٹن بھیج دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں نامزد صدر کی سیکیورٹی موجودہ صدرکے برابرکردی جاتی ہے۔

- Advertisement -

جوبائیڈن کیلئے اضافی فضائی سیکیورٹی اقدامات بھی لاگو کر دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب صرف 5 ریاستوں پنسلوانیا، ایریزونا، جارجیا، نیواڈا اور الاسکا کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ان پانچ میں سے چار ریاستوں میں بائیڈن کو پنسلوانیا، ایریزونا، جارجیا، نیواڈا میں برتری حاصل ہے ۔

جبکہ صرف الاسکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بائیڈن پر کافی زیادہ برتری حاصل ہے تاہم اس ریاست کے الیکٹورل ووٹس صرف 3 ہیں لہٰذا اس سے بائیڈن کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

ان میں سے اگر پنسلوانیا میں ٹرمپ کو شکست ہوگئی تو پھر وہ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے کیوں کہ ان کیلئے 270 الیکٹورل ووٹس تک پہنچنا ناممکن ہوجائے گا۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن 264 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس حاصل ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu