کراچی میں 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق

بچے گڑھے کے کنارے کھیل رہے تھے جس میں پانی بھرا تھا، اہل خانہ

23

کراچی:(اوصاف ٹی وی ) سرجانی میں پانی سے بھرے گڑھے میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے حسن بروہی گوٹھ سرجانی میں پانی سے بھرے گڑھے میں 2 کمسن بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں 8 سالہ لڑکی بی بی گل اور 6 سالہ لڑکا بھاؤ شامل ہیں، دونوں میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بچے گڑھے کے کنارے کھیل رہے تھے جس میں پانی بھرا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.