ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرینوں پرسفر پر پابندی

اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرینوں پرسفر پر پابندی لگا دی گئی

111

لاہور(اوصاف ٹی وی) اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرینوں پرسفر پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم بدھ تک ہمیں اجازت دیتے ہیں تو ہم ٹرینیں چلا دیں گے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک لوگون نے آن لائن بکنگ کرواتے ہوئے 24 کروڑ کی ٹکٹیں خرید لی ہیں، اگر ہمیں اجازت نہ ملی تو پیر تک لوگوں کو پیسے واپس کر دیں گے۔

ریلوے کے حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ریونیو نہیں ہے، معاشی حالات برے ہیں۔ شیخ رشید نے ترین پر سفر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر ہمیں اجازت دی جاتی ہے تو عید سے قبل 3 ٹرینوں سے لوگوں کو ان کے گھروں میں پہنچا دیں گے۔

بصورت دیگر لوگوں کو ان کے پیسے واپس کر دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر اجازت نہ دی گئی تو ہمارے پاس رش لگ جائے گا، اس کے بعد ہمیں کہا جائے گا کہ خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کے اندر تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سفر کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ ٹکٹ ہولڈر کے علاوہ کسی شخص کو اسٹیشن پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ خیال رہے کہ اس وقت حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی شکل میں مراحلہ وار ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں اب امید کی جا رہی ہے کہ شاید ٹرین کے سفر کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے اب وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم بدھ تک ہمیں اجازت دیتے ہیں تو ہم ٹرینیں چلا دیں گے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک لوگون نے آن لائن بکنگ کرواتے ہوئے 24 کروڑ کی ٹکٹیں خرید لی ہیں، اگر ہمیں اجازت نہ ملی تو پیر تک لوگوں کو پیسے واپس کر دیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.