ٹائیگر فورس کو پیر سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے

122

(اوصاف ٹی وی )وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔عثمان ڈار نے وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی اورسیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ٹائیگر فورس کو پیر سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے۔ وزیراعظم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں پر مشتمل رضا کار فورس سے خطاب کریں گے۔ ٹائیگرفورس سے مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز ،قرنطینہ سنٹرز سمیت اہم مقامات پر بھی خدمات لی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu