انٹارکٹکا کے یخ موسم میں گرمجوشیاں، برفیلے ٹریک پر میراتھن کرسٹینا سکاؤ نے جیت لی

58

لندن:  انٹارکٹکا کے یخ موسم میں رنرز کی گرمجوشیاں دیکھنے میں آئیں، برفیلے ٹریک پر میراتھن کے مشن امپوسبل میں ڈنمارک کی کرسٹینا سکاؤ نے فتح سمیٹ لی۔

ورلڈ میراتھن چیلنج کے مشن امپوسبل کیلئے انٹارکٹکا کے خون جما دینے والے برفیلے ٹریک پر رنرز کو خصوصی پرواز کے ذریعے لایا گیا۔

برفیلی ہواؤں نے ٹھنڈ کو اور زیادہ بڑھا دیا ، لیکن پھر بھی پرجوش ایتھلیٹس کی گرمجوشی کم نہ ہوئی۔

سخت جان میراتھن میں صنف نازک نے بھی انٹری ڈالی، ڈنمارک کی کرسٹینا چاؤ میڈسنKristina Schou Madsen نے کامیابی اپنے نام کی۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے 54 منٹ اور 20 سیکنڈ میں طے کیا، رنرز کے مقابلے آسٹریلوی شہر پرتھ میں بھی ہوئے جہاں چائنیز چین ہوانگ Chen Huang نے میدان مار لیا۔

ورلڈ میراتھن چیلنج کے یہ مقابلے رواں سال جنوبی افریقہ سے شروع ہوئے، جو کہ میامی شمالی امریکا میں مکمل ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.