وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ

66

شیخوپورہ (اوصاف ٹی وی) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی کوششوں کے نتیجہ میں ملکی معیشت دن بدن بہتر ہو رہی ہے

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تعمیرات کے شبہ کو ایمنسٹی مل جانے سے لاکھوں محنت کشوں کا روزگار کا سلسلہ بحال ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ حافظ مدثر مصطفیٰ خان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔

صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے بتایا کہ کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے اور گین ٹیکس میں چھوٹ دینے سے پراپرٹی کے کاروبار کی رونقیں فوری طور پر بحال ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی طور پر معاشی بحران ہے۔

اس کے باؤجود پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے انہوں نے بتایا کہ شاہ کالونی جنڈیالہ روڈ سمیت باقی ماندہ علاقوں میں کلورین سپرے کرنے کے بارے میں میونسپل کارپوریشن کے حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ۔

ہیں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ہمارے ڈاکٹروں نے یادگار خدمات انجام دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.