- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

وزیراعظم ان اپنے پالتو کتوں کو کھانا کھلا رہے ہیں

 وزیراعظم ان تصاویر میں اپنے پالتو کتوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

111

- Advertisement -

اسلام آباد: (اوصاف ٹی وی) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم لاہور میں حکومت مخالف مظاہرہ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

 تو دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا اور فارغ اوقات میں اپنے پالتو کتوں کیساتھ کھیلتے رہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری تصویروں میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ اپنے پالتو کتوں ٹائیگر اور شیرو کیساتھ۔

 وزیراعظم ان تصاویر میں اپنے پالتو کتوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

 انہوں نے اس موقع پر ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے۔

ملکی سیاست میں ٹینشن کے ماحول کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی پرسکون حالت میں تصاویر کو لوگ دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے تبصرے دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ لاہور میں ‘’پاکستان ڈکیت موومنٹ’’ حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہش لے کر جلسہ کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان لاہور سے صرف 300 کلومیٹر دور بنی گالہ میں اپنے کتوں کے ساتھ خوشگوار سنڈے گزار رہے ہیں۔

ایک دوسرے صارف نے وزیراعظم عمران خان کو ترک نسل کے کتے پالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کبھی ترکش کنگل کو پالنے کا سوچا ہے۔

انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کو یہ پالتو کتا خریدنے کی ترغیب دی۔

وزیراعظم عمران خان کی حالیہ تصاویر سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ انھیں پی ڈی ایم کے جلسوں سے کوئی تشویش لاحق نہیں اور انہوں نے پرسکون طریقے سے اپنا چھٹی کا دن گزارا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu