رکشوں کی اندورن شہر آمدورفت کی اجازت دے دی

51

سرگودہا (اوصاف ٹی وی) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے بتایا کہ کورونا احتیاطی ضابطوں کو اختیار کرتے ہوئے حکومت نے رکشوں کی اندورن شہر آمدورفت کی اجازت دے دی ہے تاہم سواریوں کو ماسک کے علاوہ سینی ٹائرز کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید واضح کیا ہے کہ رکشوں کو حد فاصل رکھنے اور اپنے رکشوں کی باقاعدگی سے دھلائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں روزگار کے ساتھ ساتھ کورونا کے کنٹرول میں بھی معاونت مل سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.