پامیلا اینڈرسن کی پانچویں شادی 12 دن بعد ہی طلاق پر ختم

145

لاہور: (ویب ڈیسک) دلچسپ بات یہ ہے کہ پامیلا اینڈرسن کی طرح ان کے شوہر جان پیٹرس کی بھی یہ پانچویں شادی تھی، ان کی بھی پہلی چاروں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

ہالی وڈ اداکارہ 52 سالہ پامیلا ایڈرسن نے گزشتہ ماہ 20 جنوری کو اپنے دیرینہ چاہنے والے فلم پروڈیوسر 74 سالہ جان پیٹرس سے اچانک پانچویں شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
شوبز نشریاتی ادارے ’ہولی وڈ رپورٹر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پامیلا اینڈرسن اور جان پیٹرس نے شادی کے 12 دن بعد ہی ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔رپورٹ میں پامیلا اینڈرسن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ نے خود اپنی طلاق کی تصدیق کی۔رپورٹ میں اداکارہ کی جانب سے نظم کی صورت میں جاری کیے گئے بیان کو بھی شائع کیا گیا جس میں پامیلا اینڈرسن نے جان پیٹرس کو بہترین شخص قرار دیا۔
پامیلا اینڈرسن نے اپنی نظم میں بتایا کہ اگرچہ ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے تاہم پھر بھی وہ ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے اور ایک دوسرے کی عزت کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu