زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی

پاکستان کے علاقے رحیم یار خان میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔

44

(اوصآف ٹی وی)پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں ایک ہفتے کے اندر زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے جبکہ زیر علاج مزید تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

علاقائی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے موضع محمود اور بستی جھلن میں گیارہ افراد اور موضع اوبتہ میں زہریلی شراب پینے سے چھے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا ہے کہ ہلاکتیں شراب نوشی سے ہوئیں یا کسی اور طبی سبب سے، اس بارے میں تحقیقات کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.