حکومت نے تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو ریگولیٹ کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا

140

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو ریگولیٹ کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے خاموشی سے قانون بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا قواعد میں ترمیم کردی ہے جسے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ضرورت نہیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے سینئر حکام نے قانونی مسودہ کی منظوری کی تصدیق کردی ہے
۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی 3 ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹِک ٹاک اور ڈیلی موشن سمیت دیگر تمام کمپنیوں کو 3 ماہ میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔نئے قواعد کی رو سے تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے 3 ماہ میں اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ ان پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔نئے قوانین کے تحت یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پربنائے جانےوالے مقامی پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو ایک سال میں پاکستان میں اپنے ڈیٹا سرورز بنانے ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے قومی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکے گی۔سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نیشنل کو آرڈینیشن اتھارٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اتھارٹی ہراسانی، اداروں کو نشانہ بنانے اور ممنوعہ مواد کی شکایت پر اکاؤنٹ بند کر سکے گی ۔قواعد پر عمل نہ کیا تو 50 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ویڈیوز نہ ہٹانے پر ایکشن بھی لیا جائے گا اور اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو ان کی سروسز معطل کر دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اگر کمپنیوں نے قواعد پر عمل نہ کیا تو 50 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا۔اس حوالے سے حکام وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کا حصہ بنادیاگیا ہے اور ان پر عمل درآمد بھی شروع ہوچکا ہے۔آئی ٹی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے قابل اعتراض مواد پر کارروائی کرسکیں گے

2 تبصرے
  1. dedetizacao کہتے ہیں

    Conheça os serviçοѕ de dedetização 24 horas.

    1. admin کہتے ہیں

      Thanks For comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu