مصالحے دار چاٹ

124

املی کے پیسٹ کو پانی میں ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے ابال لیں یہاں تک کہ آدھا کپ پانی رہ جائے۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں کری پتے، کشمیری لال مرچ اور زیرہ ڈال کر دو منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔ پھر پیاز، لہسن اور ادرک ڈال کر مزید دو منٹ فرائی کرلیں۔ ہری مرچ شامل کرکے کچھ دیر کے لئے فرائی کریں۔ پھر پسا دھنیا، پسا زیرہ، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔ پھر ٹماٹر ڈال کر ایک ابال آنے تک پکائیں۔ اب چنے، تمام مصالحہ پاؤڈر، املی کا پانی اور چینی ڈال دیں۔ پھر ڈھانپ کر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ پھر پاپڑی، ہرا دھنیا، پیاز اور ہری مرچ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu