صدر مملکت کا یوم مزدور پر خصوصی پیغام

91

(اوصاف ٹی وی )صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ اپنے بنیادی حقوق کے لئے مزدوروں کی تاریخی اور بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن نہ صرف مزدوروں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ قومی ترقی و خوشحالی میں ان کی اہمیت کا بھی اعتراف ہے۔

وزیراعظم کا یوم مزدور پرخصوصی پیغام

انھوں نے کہا کہ کو رونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے روزگار ہو ئے ہیں۔ حکومت لاک ڈاؤن کے کی وجہ سے مزدور اور روزانہ کی بنیاد پر اجرت کرنے والوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔مزدور طبقے کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے "احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.