سندھ حکومت نے مزید 82صنعتیں کو کام کرنے کی اجازت

49

کراچی:(اوصاف ٹی وی)سندھ حکومت نے مزید 82صنعتیں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ۔کراچی کے 7 صنعتی علاقوں میں سے فیکٹری مالکان نے کام کرنے کی اجازت طلب کی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ ان صنعتوں کو کام کرنے کیا اجازت دے دی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کیلئے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیکٹریوں کو انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر اجازت دی گئی۔

اب تک سندھ حکومت 151 برآمدی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دے چکا ہے۔ جبکہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر دو یونٹس کو سیل کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے 52صنعتیں اور دکانیں مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دیدی تھی لانڈھی، کوٹری، کورنگی، ملیر، بن قاسم صنعتی زون سے تعلق رکھنے والی 52 کمپنیوں نے کورونا وائرس سے متعلق سندھ حکومت کے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرلیا ہے جس کے بعد انہیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دی ہے اور ہوم ڈیلیوری کی بھی اجازت دے دی ہے۔ مراد علی شاہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری کے تحت تمام اصول و قواعد کے تحت کاروبار ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس دن کپڑے کی دکانیں کھلیں گی اسی روز درزی اور منسلک دکانیں کھولیں گے اسی طرح جس دن اے سیز والوں کی دکانیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک کی بھی کھولیں گے۔ سندھ حکومت بھی کاروباری طبقے کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتی نظر آرہی ہے، تاکہ صنعتی شعبہ برآمدات میں کمی نہ ہونے دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu