وزیر مملک شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے.

152

اسلام آباد (اوصاف ٹی وی) وزیر مملک شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر مملک شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ وزیر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. شہریار آفریدی نے ٹوئیٹ میں کہا کہ "رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں”

وزیر مملک نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ شہریار آفریدی کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ آپ بہادر ہیں اور بہت جلدی صحت یاب ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu