شہبازشریف نے برطانوی اخبار پر ہتک عزت کا مقدمہ درج

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے برطانوی اخبار پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن

88

لندن (اوصاف ٹی وی) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے برطانوی اخبار پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبار کے ای مضمون سے ذاتی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ڈیلی میل نے صحافی اصولوں کی پاسداری نہیں کی ۔

شہبازشریف کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اخبار کو مزید متنازع رپورٹ کی اشاعت ھے روک دیا جائے۔ کیس کے علاوہ میرے پاس کوئی راستہ نہیں۔ شہبازشریف کے خلاف مضمون لکھنے والے صحافی ڈیوڈ روز سے جب اس متعلق پوچھا گیا توانہوں نے کوئی موقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کر سکتا ۔

مقدمے کیلئے شہبا زشریف کی جانب سے 10 ہزار 528 پاؤنڈ فیس ادا کی گئی ہے۔

مقدمہ ہائی کورٹ آگ جسٹس میں سماع کا منتظر ہے، ہرجانے کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے شہبازشریف کے خلاف خبر چھاپنے والے برطانوی صحافی اور اخبار کو 12 لاکھ پاؤنڈز کا جھٹکا لگا تھا ۔ ڈیوڈ روز اور میل آن سنڈے نیلسن کے رہائشی برطانوی نژاد پاکستانی واجد اقبال سے کیس ہار گئے تھے ۔ کیس شروع ہونے سے پہلے ہی اخبار نے عدالت کے باہر تصفیہ کر لیا جبکہ کیس کا آغاز رواں سال اپریل میں ہونا تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے واجد اقبال کا کہنا تھا کہ اخبار کی جھوٹی خبر نے میرا گھر تباہ کر دیا، میں دو سال تک اپنے بچوں سے نہیں مل سکا ۔اخبار نے میرا انتخاب میری پاکستانی شہریت کی وجہ سے کیا۔ واجد اقبال کے وکیل مارک لوئس کا کہنا ہے کہ واجد اقبال کے پاکستانی شہری ہونے کی وجہ سے ان کا نام مختلف کیسز میں لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu