- Advertisement -
- Advertisement -
لاہور: (اوصاف ٹی وی ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
There is no change regarding the time table announced earlier after Inter provincial meeting of education ministers. We will meet in the NCOC on 22nd to decide finally but if the current trend remains, no reason to postpone 6 to 8 opening on 23rd September
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 18, 2020
- Advertisement -
سندھ حکومت کے تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کیاکہ دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، ۔22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹویٹ پر انہوں نے لکھا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔
This is in reference to the decision announced by Sindh today https://t.co/qdQu3lgCDp
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 18, 2020
- Advertisement -
اور21 ستمبر سے سکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا مگر صورتحال قدرے بہتر تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ 21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت نہیں کھول رہے، صورتحال کا جائزہ لیں گے، 28 ستمبر کو مڈل کلاسز بلاسکتے ہیں، ابتر صورتحال پر مڈل کلاسز کی تاریخ بڑھاسکتے ہیں۔
There is no change regarding the time table announced earlier after Inter provincial meeting of education ministers. We will meet in the NCOC on 22nd to decide finally but if the current trend remains, no reason to postpone 6 to 8 opening on 23rd September
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 18, 2020
سعید غنی کا کہنا تھا وفاقی وزیر تعلیم سے بات کروں گا، صورتحال خراب ہوتی نظر آتی ہے تو این سی او سی میٹنگ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، ہمیں صورتحال کو دیکھتے ہوئے خود بھی فیصلہ کرنا چاہیے، جانتے ہیں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے مگر بچوں کی صحت پر کوئی سجھوتہ نہیں کرسکتے، سکول کھولنے کے باوجود آن لائن کلاسز کا سلسلہ نہیں روکیں گے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انڈسٹریز کو آسان قرض دینے کا اعلان ، سٹیٹ بینک سکولوں کو بھی بلاسود قرض فراہم کرے، سٹیٹ بینک اگر بلاسود قرض نہیں دے سکتا تو سود حکومت ادا کرے۔
- Advertisement -