سعودی عرب کی طرف سےکرونابحران سےمتاثرہ پاکستانیوںکیلئےراشن

72

(اوصاف ٹی وی)برادر ملک سعودی عرب کی طرف سے کرونا بحران سےمتاثرہ پاکستانیوں کیلئے راشن کی فراہمی کا آغاز۔16کروڑ روپے مالیت کا امدادی راشن گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حوالے کردیا گیا ۔امدادی سامان کنگ سلیمان ریلیف سنٹر اور حیات فاونڈیشن میں گورنر ہاوس میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کنگ سلیمان ریلیف سنٹر کے امدادی سامان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونگے۔ انہوں نےکہا کہ سعودی قیادت نے پاکستان پر جس اعتماد کا اظہار کیا وہ قابل تحسین ہے

گورنر پنجاب نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا مطلب کرونا کا خاتمہ ہوجانا نہیں ہے ۔ عوام نےکرونا کو سنجیدہ نہ لیا تو حکومت کے پاس سخت فیصلوں کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا ۔پاکستان کا ہیلتھ نظام کرونا بحران کا سامنا نہیں کرسکے گا ۔ کرونا بحران کے سامنے امریکہ ۔برطانیہ سمیت ترقی یافتہ ممالک ڈھیر ہوچکے ہیں ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑنا اورقیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومتی ذمہ داری ہے ،آئندہ چند ہفتوں میں پنجاب میں پانچ لاکھ غریب خاندانوں کو بھی راشن فراہم کیا جائے گا ۔

اس موقع پر کنگ سلیمان ریلیف سنٹر کےمنیب احمد ، شہزاد احمداور حیات فاونڈیشن کی کہکشاں تبسم سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.