یونیورسٹی آف ساہیوال کی مجید امجد لٹریسی سوسائٹی کے زیر اہتمام طلبا و طالبات ۔۔۔۔۔۔

174

ساہیوال(سردار محمد جہانگیر ڈوگر سے)یونیورسٹی آف ساہیوال کی مجید امجد لٹریسی سوسائٹی کے زیر اہتمام طلبا و طالبات نے زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونے والے حمد ،نعت ،سلام اور تقریری مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا -ٹیم کی قیادت سوسائٹی کے سر براہ اور ڈپٹی رجسٹرار مبشر سعید اور سیکرٹری ڈاکٹر شافیہ افتخار نے کی -مقابلوں میں یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے طالبعلم محمد اظہار الحق نے حمد میں پہلی اورسلام میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اعتزاز احسن اسلم نے انگلش مضمون میں دوسری پوزیشن حاصل کی -یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصر افضل نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے تا کہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو -انہوں نے ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں مجید امجد لٹریسی سوسائٹی کے کردار کو بھی سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا –

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu