- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

پروٹیز کو کل آخری روز جیتنے کے لیے 243 رنز درکار اور 9 وکٹیں باقی ہیں۔

101

- Advertisement -

راولپنڈی: (اوصاف ٹی وی ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

پروٹیز کو کل آخری روز جیتنے کے لیے 243 رنز درکار اور 9 وکٹیں باقی ہیں۔

تفصیل کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کھو کر 127 رنز بنا لیے ہیں۔

مارکرام 59 جبکہ وین ڈیر ڈوسن 48 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے واحد آؤٹ ہونے والے بلے باز ایلگر تھے جو شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

اس سے قبل چوتھے روز کے آغاز میں پاکستان نے اپنی اننگز 129 رنز 6 وکٹوں نقصان پر شروع کی تو محمد رضوان کی شاندار سنچری اور نعمان علی کے 45 رنز کی بدولت 298 رنز بنائے۔

کیرئیر کی پہلی سنچری بنانے والے محمد رضوان نے 115 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے جارج لنڈے نے 5 جبکہ مہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu