محکمہ ریلوے کا 10 مئی سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

68

راولپنڈی:(اوصاف ٹی وی )محکمہ ریلوے نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے10 مئی سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ریلوے پسینجر ٹرین آپریشن 10 مئی سے بحال کیا جارہا ہے، ٹرینیں سخت ایس او پیز اور کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

مجاز اتھارٹی سے اجازت ملنے پر12 ٹرینیں 10 مئی سے چلنا شروع ہونگی، ہر ٹرین کی 50 فیصد بکنگ ہوگی اور پچاس فیصد ٹرین خالی ہوگی، ٹرینوں کی بکنگ 7 مئی سے آن لائن شروع کی جائے گی۔
ریلوے اسٹیشنز پر ریلوے پولیس اور عملہ تعینات ہوگا جبکہ سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ راولپنڈی سے 6 اور پشاور سے تین ٹرینیں چلیں گی جبکہ تین تین ٹرینیں لاہور اور کراچی سے چلیں گی۔

پشاور سے عوام، رحمن بابا اور جعفر ایکسپریس چلیں گی، راولپنڈی سے تیزگام، گرین لائن اور پاکستان ایکسپریس چلیں گی، لاہور ریل کار اور مہر ایکسپریس صبح شام چلائی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.