پنجاب اسمبلی کے8مئی کو طلب

112

لاہور (اوصاف ٹی وی) پنجاب اسمبلی کے8مئی کو طلب کیئے جانے والے اجلاس کے لیے بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے ایس او پیز طے کرلیے ہیں جن کے مطابق اجلاس میں صرف 100اراکین شریک ہونگے جن میں سے52حکومتی اور48اپوزیشن بنچوں کے اراکین شامل ہونگے. پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی کے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت‘سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی‘مسلم لیگ نون کی جانب سے سمیع اللہ خان‘ملک ندیم کامران‘طاہر خلیل سندھو اور ذیشان رفیق جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے علی حیدر گیلانی اور تحریک انصاف کی نمائندگی عباس شاہ نے کی .

ایس او پیزکے مطابق اجلاس چار دن تک جاری رہے گا‘اجلاس کے دوران کوئی رکن کورم کی نشاندہی نہیں کرئے گا‘پارلیمانی لیڈر اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی اپنی جماعت کے اراکین کی فہرستیں 5مئی تک دینے کے پابند ہونگے اور صرف وہی اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے جن کے نام پارلیمانی لیڈروں کی جانب سے فراہم کیئے جائیں گے. ایس او پیزکے مطابق کوئی رکن اسمبلی اپنے ساتھ سٹاف یا مہمان نہیں لاسکے گا جبکہ وزراءکو بھی صرف ایک سٹاف ممبر لانے کی اجازت ہوگی‘تما م اراکین اسمبلی ماسک اور دستانیں پہنیں گے‘یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ اجلاس سے قبل اراکین پنجاب اسمبلی اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروالیں ایس او پیزمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی اور سٹاف کولازم جراثیم کش گیٹ سے گزر کر آناہوگا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu