- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بلیک میلنگ کے الفاظ پر وزیراعظم سے احتجاج کیا:آغا رضا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رضا کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کو کل 25،25 لاکھ دیئے جائیں گے

84

- Advertisement -

کوئٹہ: (اوصاف ٹی وی) شہدا کمیٹی کے رہنما آغا رضا نے کہا ہے کہ دھرنا شہدا کے لواحقین کے مطالبے پر دیا گیا۔

ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، بلیک میلنگ کے الفاظ پر وزیراعظم سے احتجاج کیا،عمران خان نے یقین دلایا کہ انہوں نے یہ بات پی ڈی ایم قیادت کے لیے کی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رضا کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کو کل 25،25 لاکھ دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

حکومت نے فی شہید15لاکھ ادا کردیئے، وزیراعظم کی طرف سے مزید وعدہ کیا گیا ہے، ہمارے مطالبات پرباقاعدہ نوٹی فیکشن بھی جاری ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دھرنا شہدا کے لواحقین کے مطالبے پردیا گیا تھا، دھرنا شہدا کے لواحقین کی آوازتھی،ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔

شہدا کے لواحقین مطمئن ہوئے تودھرنا ختم کردیا تھا، بلیک میلنگ کے لفظ پروزیراعظم سے احتجاج کیا۔

وزیراعظم نے کہا یہ بات آپ لوگوں کے لیے نہیں پی ڈی ایم لیڈروں کے لیے کہی تھی۔

آغا رضا نے کہا کہ وزیراعظم سے وہی باتیں کیں جوپچھلے چھ دن سے کررہے تھے۔

شہدا کے لواحقین نے بڑا مان کریہاں بلایا تھا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu