وزیراعظم کا یوم مزدور پرخصوصی پیغام

91

(اوصاف ٹی وی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت اقتصادی ترقی کے ثمرات کو محنت کشوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ یوم مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان محنت کشوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جانیں قربان کیں۔انھوں نے کہا کہ عالمی یوم مزدور محنت کے تقدس اور احترام کے ساتھ ساتھ ملکی اقتصادی نمو کے لیے محنت کشوں کی اہمیت کے اعتراف کی بھی علامت ہے۔

صدر مملکت کا یوم مزدور پر خصوصی پیغام

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺنے خود بھی محنت کی اور غزوہ خندق سمیت اہم مواقع پر اپنے ہاتھوں سے کام کر کے محنت کی عظمت بیان کی۔انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں لوگوں کی صحت کے لیے سنگین مسائل پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ صنعت اور کاروبار کے بند ہونے سے مزدوروں اور محنت کشوں کی مشکلات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ کورونا وباءکی وجہ سے سب سے زیادہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت نے بڑا مالی پیکج دیا ہے اور مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.