- Advertisement -
- Advertisement -
اسلام آباد (اوصآف ٹی وی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر اعجاز احسن ایک مانے ہوئے سرجن تھے، 1957ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے گریجوایشن کی، علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
— Umair Solangi (@UmairSolangiPK) May 23, 2020
- Advertisement -
پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وائرس کے مبتلا تھے جو کہ مہلک وائرس سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
- Advertisement -
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، سابق سینیٹر، سابق وزیر داخلہ اعتزاز احسن کے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔
انالااللہ وانا الیہ راجعون— Rab Nawaz Baloch (@RabNBaloch) May 23, 2020
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے تاہم ابھی تک ڈاکٹر اعجاز احسن کے گھر والوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Sad news very senior
prof of surgery/ principal KE &Allama Iqbal med college prof Ijaz Ahsan passed away.
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.
Brother of Aitzaz ahsan
He died with covid and his wife is also serious via Facebook group pic.twitter.com/folKkL6mij— wardah waris (@WardahHashmi) May 23, 2020
ایک ٹوئیٹر صارف کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
- Advertisement -