- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں

تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو اس حوالے سے یقینی بنایا جائے۔

88

- Advertisement -

اسلام آباد: (اوصاف ٹی وی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا۔

- Advertisement -

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ، وزیرِ برائے اقتصادی امور خسرو بختیار ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

- Advertisement -

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے ۔

ان پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ان کو کورونا کے باوجود بھی کاروبار کرنے کے لئے موافق فضاء میسر آئی ہے۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

جس پر کہا گیا کہ ان تجاویز میں مختلف انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر نظام کی شفافیت اور کسانوں کے استحصال کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں۔

تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو اس حوالے سے یقینی بنایا جائے۔

زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

2 تبصرے
  1. Felicia Heineکہتے ہیں

    You Won’t Want To Miss This! 50 pcs medical surgical masks only $1.99 and N95 Mask $1.79 each.

    Only 10 orders left! Get yours here: pharmacyusa.online

    Thank You,

    پاکستان کورونا کے اثرات بعد درست سمت ترقی کررہا ہے « Welcome to Ausaf Tv

  2. Monserrate Teague کہتے ہیں

    Hello There,

    Are you working with WordPress/Woocommerce or do you actually plan to make use of it later ? We currently provide over 5000 premium plugins and also themes to down load : https://shortpr.xyz/28t1j

    Regards,

    Monserrate

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu