- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لے، انشااللہ گھر تو جانا ہی پڑے گا

عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں۔

75

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ اتنا خوف ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے۔
حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لے، انشااللہ گھر تو جانا ہی پڑے گا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے، ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے ،عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ جب نواز شریف کی طرح عوام کا منتخب وزیراعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu