- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے پر غور

113

- Advertisement -

اسلام آباد (اوصاف ٹی وی) وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے پر وزیراعلی پنجاب اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا ہے۔اسلام آباد میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو شناخت دینے کے عملی اقدامات تحریک انصاف کی عوام سے دلی وابستگی کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات جنوبی پنجاب کی مشکلات کا ادراک، حل اور حکومتی منشور کو عملی جامع پہنانے کا ثبوت ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کو نظرانداز کیاجاتارہا۔ انہوں نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اختیارات کی منتقلی کومرحلہ وار آگے بڑھایاجائے ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کی امنگوں کی تکمیل اور عملی اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے تحریک انصاف نے اپنا وعدہ پورا کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے عملی اقدامات کو جہاں عوام میں بے پناہ پذیراہی ملی وہیں جنوبی پنجاب میں ایک نئی امنگ پیداہوئی ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ آئندہ سال بجٹ کے حوالے سے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ملازمتوں اور دیگر نوکریوں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے لیے الگ کوٹے کی تجویز ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلا س کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جاچکی ہے ۔ اور اب تک سولہ سیکرٹریز کی جنوبی پنجاب میں تعیناتی کا عمل بھی مکمل ہوچکاہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صحت ،تعلیم ، پولیس ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،لوکل گورنمنٹ ،فنانس اور ایگری کلچر کے محکموں کو جنوبی پنجاب منتقل کیاجاچکاہے ۔ وزیراعظم کو بتایاگیاکہ پندرہ اکتوبر دو ہزار بیس سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ باقاعدہ کام شروع کردے گا۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیکرٹریٹ کے حوالے سے موثر نظام تشکیل دیاگیاہے جس میں ٹیکنالوجی ،ای گورننس اور پیپر لیس کلچر کو متعارف کروانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔
ایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے ملتان اور بہاولپور میں پولیس کے دفاتر کے قیام اور متعلقہ اختیارات کی منتقلی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu