- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

117

- Advertisement -

(اوصاف ٹی وی)وزیر اعظم عمران خان اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ٹیلی فون پر کرونا کی تازہ ترین صورتحال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے اس غیر معمولی بحران کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون کو سراہا۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرونا پر قابو پانے اور لاک ڈاؤن کے باعث کمزور طبقات کو بھوک سے بچانے کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔

 

- Advertisement -

حکومت نے متاثرہ لوگوں اور کاروباری اداروں کی مدد کے لئے 8 ارب ڈالر کا پیکیج دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے وزیر اعظم کا "قرضوں کی واپسی میں نرمی کا مطالبہ اسی تناظر میں ہے۔

- Advertisement -

بل گیٹس نے معاشرے کے کمزور طبقوں کے جان ومال کے تحفظ کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کا پولیو عملہ اور انفراسٹرکچر اہم کردار ادا کررہا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

1 تبصرہ
  1. fzpjeragsp کہتے ہیں

    Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu