وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم

۔ پی آئی اے مسافر طیارے حادثے کا شکار

85

اسلام آباد(اوصاف ٹی وی) ‏وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پی آئی اے مسافر طیارے حادثے کا شکار ہونے والی قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔

اس سے قبل وزیراعظم متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کر چکے ہیں جبکہ اس واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی جاری کر چکے ہیں۔ دوسری جانب افواج پاکستان کی جانب سے

 

بھی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سندھ حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز ایئر برس 20 ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ طیارہ سیدھا زمیں پر نہیں گرا بلکہ گھروں کی عمارتوں سے ٹکراتا ہوا زمین پر آ کر گرا۔عینی شاہدین کا مزید کہنا ہے کہ جہاز کے وہیل کھلے ہوئے تھے، جہاز کو آگ پیچھے سے ہی لگی ہوئی تھی۔

جائے حادثہ ائیر پورٹ سے پانچ سو سے چھ سو فٹ کے فاصلے پر ہے۔ تاہم دوسری جانب پی آئی سے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی حوالے سے ابھی بیان دینا نا مناسب ہو گا، واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکام کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی جائے گی۔ خیال رہے کہ یہ واقع کراچی میں پیش آیا ہے جہاں لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی سے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.