پشاور ہائیکورٹ کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی

87

پشاور: (اوصاف ٹی وی) وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔

پشاور ہائیکورٹ میں پیٹرول اور آٹا بحران کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس احمد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔ جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ عوام تکلیف میں ہے، بے فائدہ میٹنگز کی جا رہی ہیں، فارمل کمیٹی اور کمیشن نہیں چاہتے، توجہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی تکلیف کو کم کریں۔

جسٹس قیصر رشید کا وفاقی وزیر کو کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی زیرو ہے، چیئرمین نیب کو بتائیں کہ ان کی کارکردگی سے خوش نہیں، عدالت نے وفاقی وزیر پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ عوام کی تکلیف کا مدوا کریں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ پیٹرول کمپنیوں نے مافیہ بنایا ہوا ہے، 30 فیصد پیٹرول کی مانگ میں اضافہ بھی ہوا ہے، 10 دن کی سپلائی اب بھی موجود ہے، مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہا۔ عدالت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کے خلاف قانون سازی سمیت ملوث افراد کی نشاندہی کی بھی ہدایت کی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.