پاکستان کے وزیرخارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم

پاکستان کے وزیرخارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری اور رکن ممالک کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ہندوستان میں اقلیتوں من جملہ مسلمانوں کےحقوق کے تحفظ پر تاکید کی گئی ہے۔

46

(اوصآف ٹی وی)ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری اوررکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو تحریرکردہ خط میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے موقع پر ہندوستان میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف تشدد، عالم اسلام کی تشویش کا باعث بنی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسی طرح حکمراں بھارتیا جنتا پارٹی کی حمایت یافتہ ہندو انتہا پسندوں کے اقدامات اوراقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں کے خلاف اس قسم کی تنظیموں کے ایجنڈے کو عالمی کنونشن کے خلاف قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی تعاون تنظیم کی انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے ایک بیان میں ہندوستان میں اسلاموفوبیا اور اسی طرح اس ملک میں کورونا کو پھیلانے کا الزام مسلمانوں پر لگائے جانے کومن گھڑت قرار دیتے ہوئے نئی دہلی کی حکومت سے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں تنگ نظر انتہاپسند ہندووں نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران اس ملک کے مسلمانوں پر ملک کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مظالم کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.