گشتابہ بنانے کا طریقہ

145

اشیاء ووزن: قیمہ آدھ کلو،سونف ایک چائے کا چمچ(پیس لیں)،کشمیری مرچ دوعدد،نمک حسبِ ذائقہ،گرم مسالا ایک چائے کا چمچ، ادرک پاؤڈر ایک چائے کاچمچ،کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،دہی آدھا کپ،کھویا آدھا کپ،دودھ ایک کپ ، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ اور تیل۔ ترکیب:
قیمے میں سونف، نمک اور ادرک پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور کوفتے بناکر فرائی کرلیں۔ اب دہی میں کھویا، کشمیری مرچ اوردودھ شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔ پھر ایک پتیلی میں تیل گرم کرکےتمام اجزاء شامل کرکے بھون کر اس میں فرائی کوفتے شامل کرلیں اور دو منٹ پکنے دیں،پھر دَم دے دیں۔لیجیے، مزے دار گشتابہ تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu