- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پاکستانی فائٹر نے بھارتی راہول راجو کو ناک آؤٹ کردیا

پاکستانی فائٹر نے بھارتی راہول راجو کو محض 56 سکینڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

97

- Advertisement -

اسلام آباد: (اوصاف ٹی وی) یوم کشمیر پر بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں پر مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستان نے بھارتی ارمان خاک میں ملا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق یوم کشمیر پر احمد مجتبیٰ نے کشمیریوں کو بڑا انعام دیدیا، مکس مارشل آرٹس مقابلہ کے دوران پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستانی فائٹر نے بھارتی راہول راجو کو محض 56 سکینڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

- Advertisement -

احمد مجتبیٰ نے مقابلے کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور مضبوط لاتوں اور مکوں کے وار سے حریف کھلاڑی کو دباﺅ میں رکھا۔

مخالف کھلاڑی کے ایک وار سے سر جھکا کر خود کو بچانے کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے اگلے ہی لمحے میں راہول راجو کے منہ پر وار کیا جس وہ گر گئے۔

اس دوران ریفری نے مداخلت کرتے ہوئے 56 ویں سیکنڈ میں ہی مقابلہ روک دیا اور احمد مجتبیٰ کی جیت کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

اس شاندار فتح کے ساتھ احمد مجتبیٰ نے اپنے کیریئر کے ریکارڈ کو بھی بہتر کرکے10-2کردیا۔

روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے درمیان عالمی سطح پر مکس مارشل آرٹس کا مقابلہ نومبر2019ءمیں ہوا تھا جس میں بھارتی کھلاڑی راہول راجو نے پاکستانی فرقان چیمہ کو شکست دی تھی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے احمد مجتبیٰ نے 2013 سے عالمی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔

انہوں نے ابتدائی سات مقابلوں اور ابتدائی چار سالوں میں ناقابل شکست رہ کر مکس مارشل آرٹس کی دنیا میں شہرت کمائی۔

یوم کشمیر پر کھیلے گئے مقابلے میں انڈین کھلاڑی کو شکست دینے والے احمد مجتبیٰ نے ویڈیو پیغام کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی جیت کر پاکستانی پرچم بلند کریں گے۔

احمد مجتبیٰ کو کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کے مداحوں نے مبارکباد دی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu