پاکستان کبڈی ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم چاروں شانے چت

131

لاہور: کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کا زور کا جوڑ پڑا، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ فائنل کا ٹاس جیتا تھا۔ دونوں ٹیمیں پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئیں۔ یہ سنسنی خیز میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد پنجاب سٹیڈیم میں موجود تھی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی شائقین کیساتھ گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل جیتتے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیے۔ شائقین نے اپنے کھلاڑیوں کو خوشی میں اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔ اس موقع پر پورا سٹیڈٰیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت نے آسٹریلیا کو ٹف مقابلے کے بعد بیالیس، بتیس سے پچھاڑ دیا تھا۔ دوسرے میچ میں میزبان پاکستان نے ایران کو تیس کے مقابلے میں باون پوائنٹس سے ہرا کر آؤٹ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.