سٹاک مارکیٹ: 816 پوائنٹس کی زبردست تیزی، انویسٹرز کو 120 ارب سے زائد کا فائدہ

105

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران 816.67 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 417.76 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اسی کا تسلسل آج بھی دیکھنے کو ملا، انڈیکس میں 816 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

تیزی کے باعث 40 ہزار کا بیریئر کراس ہونے کے ساتھ ساتھ مزید 8 حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 39800، 39900، 40000، 40100، 40200، 40300، 40400، 40500 کی حدیں شامل ہیں۔

آج کاروبار کا آغاز ہی زبردست انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی، بھرپور دلچسپی کے باعث 300 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے اگلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور دوپہر 12 بجے تک انڈیکس 40058.64 تک رہا، اس دوران ایک مرتبہ انویسٹرز نے زبردست انداز میں دلچسپی لیتے ہوئے بھرپور ٹریڈنگ میں حصہ لیا اور انڈیکس دوپہر دو بجے تک 400 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 40406.65 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 816.67 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40531.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.01 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 500 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ انویسٹرز کو 120 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu