پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،بھارتی نژاد مس انگلینڈکا پاکستان آنے کا اعلان

94

برطانیہ(نیوز ڈیسک)بھارتی نژاد ِمس انگلينڈ ڈاکٹر بھاشامکھرجی نے پاکستان کو غير ملکيوں کےليے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کروں گی۔انگلینڈ میںپاکستانی نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بھاشا مکھر جی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جہاں پہلی بار جانے کا موقع مل رہا ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے سے ثابت ہوا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔بھاشا مکھرجی کے مطابق پاکستان جانے کےليے بہت پرُجوش ہوں، سُنا ہے کہ پاکستانی بہت مہمان نواز ہيں۔بھاشاپیشے کے اعتبار سے ڈاکٹرہیں ، انہوں نے بتایا کہ میں نہ صرف مس انگلینڈ بلکہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے بھی پاکستان جا رہی ہوں، یہ ایک میڈیکل ٹور ہے جس میں میرے ساتھ میں دیگرڈاکٹرز اور سرجن شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیم پاکستان کے شہر لاہور اور گجرات جائے گی۔گزشتہ ماہ ایک بیان میں برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2018 میں 4 لاکھ 84 ہزار برطانوی شہریوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور ان میں سے زیادہ تر کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.