پاکستان اور بھارت نےکبڈی ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

107

لاہور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو تیس کے مقابلے میں باون پوائنٹس سے ہرا کر پانچویں مرتبہ میگاایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ پہلےہاف میں پاکستان نے 17کے مقابلے میں 29پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔دونوں ٹیموں نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا، جسے شائقین کی بڑی تعداد نے دل کھول کر سراہا۔ وقفے کے بعد بھی قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح سمیٹ لی۔
اس سے قبل پہلےسیمی فائنل میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو32کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے ہرا کر لگاتار ساتویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی۔ دفاعی چیمپئن بھارت نے پہلے ہاف میں 14کے مقابلے میں 28پوائنٹس سے برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے بہتر کھیل پیش کیا تاہم پہلے ہاف میں 14پوائنٹس کاخسارہ مہنگا پڑ گیا۔ بھارت نے میچ کے اختتام پر 10پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔شائقین کی بڑی تعدادکھلاڑیوں کےداؤ پیچ سےلطف اندوز ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.