- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پاور شو جاری کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں

حکومت کیخلاف اپوزیشن کا پاور شو جاری ہے

84

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی) حکومت کیخلاف اپوزیشن کا پاور شو جاری ہے جس میں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

حکومت پنجاب کو اس بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی آج کی بیشتر سرگرمیوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

 گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں بھی ماسک کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ رواں دواں ریلی میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

حکومت پنجاب موصول شدہ رپورٹس کے تناظر میں کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

ادھر بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں قافلہ کائرہ ہاؤس لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔

 قافلے میں گجرات، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد، کوٹلی، آزاد کشمیر، جہلم، راولپنڈی کے جیالوں کے قافلے شرکت کر رہے ہیں۔

قافلے میں بلاول بھٹو زرداری کیساتھ قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، فیصل سلیم کنڈی، چودھری منظور اور حسن مرتضیٰ بھی شریک ہیں۔

 جی ٹی روڈ پر قافلوں کے باعث اسلام اباد، لاہور جانیوالی ٹریفک بند ہے۔

قافلے میں شامل جیالے پارٹی نغموں پر جھنڈے تھامے رقص کر رہے ہیں اور کورونا ایس او پیز مکمل طور پر نظر انداز کئے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu