- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

مخالفین چوری بچانے کیلئے ایک ہوئے، ،وزیراعظم عمران خان

80

- Advertisement -

اسلام آباد:(اوصاف ٹی وی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او دے دوں تو زندگی آسان ہو جائے گی لیکن مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے، مخالفین چوری بچانے کے لیے ایک ہوئے، عوام نے پی ڈی ایم کا ساتھ نہیں دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر ایکٹو شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف، خواجہ آصف اور احسن اقبال نے منی لانڈرنگ کے لیے اقامے لیے، مل ملا کر لوٹ مار کرنے والوں نے ملک تباہ کردیا۔ اس طرح پہلے پاکستان چل رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم اور وزرا منی لانڈرنگ کریں گے تو باقی لوگوں کو کیسے چوری سے روکیں گے؟ ان سب کے نیویارک، دبئی اور لندن میں بڑے بڑے محلات ہیں۔کہتے ہیں الیکشن کو نہیں مانتے لیکن آج تک کوئی ثبوت نہیں دیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ چھوٹا سا طبقہ جب سارے وسائل لوٹ لے تو قوم نہیں بن سکتی۔ کرپٹ حکومت ہو تو ملک میں غربت بڑھتی ہے۔ سابقہ دونوں حکومتیں مل کر پاکستان میں چوری کر رہی تھیں۔ آدھا ٹیکس ان کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطوں میں چلا جاتا ہے

سانحہ مچھ اور پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان جہاد کے بعد گروپس بنے، جنہوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 35 سال دونوں پارٹیاں اقتدار میں رہیں۔’’سٹیٹس کو‘‘ کی بہت پاور ہوتی ہے، ہر جگہ ان کا کنکشن ہوتا ہے۔ انقلاب کا مطلب ’’سٹیٹس کو‘‘ کی تبدیلی ہے۔ پاکستان میں خونی نہیں، بیلٹ کے ذریعے انقلاب آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو بھاگ گیا لیکن اندر تک ان کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu