- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

مخالفین کوعوام کی فکر نہیں،وزیراعظم عمران خان

مخالفین این آر او حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں: وزیراعظم

87

- Advertisement -

 (اصاف ٹی وی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران غیر جمہوری سیاسی قیادت سے مقابلہ ہے۔ جب سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، اپوزیشن جلسے کرنا چاہتی ہے۔ مخالفین کوعوام کی زندگی کی فکر نہیں، ان کاایک ہی مقصدہے لوٹ مار کی دولت کو بچانا، این آر او حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیاسی قیادت عوام کی بہتری کے لئے کسی بھی اچھے کام کا حصہ نہیں بنی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان "قائدین” کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں، انہوں نے قومی دولت لوٹ کر انہیں مزید غریب بنایا۔ اپوزیشن کے نام نہاد "لیڈرز” بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا ہے۔ اب ان کا واحد مقصد اپنے خاندانوں کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔ جب ہم نے غریب لوگوں کے روزگار اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا تو ان "لیڈرز” نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا۔ کورونا کی نئی لہر میں دوبارہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں این آر او کے لئے ہم پر دباؤ ڈالنے کا یہ آخری موقع ہے۔ یہ این آر او حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لیڈرز نےاپنی زندگی میں کبھی ایک دن بھی کام نہیں کیا۔ ان کے "شاہی” طرز زندگی کا انحصار براہ راست اس ناجائز، غیرقانونی طور پر حاصل شدہ دولت پر ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu