او آئی سی کی بھارت میں اسلاموفوبیا مہم کی شدید مذمت

21

اسلام آباد:(اوصاف ٹی وی )اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں اسلاموفوبیا پر مبنی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

او آئی سی کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا انسانی حقوق کمیشن بھارت میں اسلاموفوبیا پر مبنی مہم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ٹوئٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ مہم میں مسلمانوں کو بھارت میں کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے، بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ظلم و ستم کا شکار مسلمان اقلیت کے حقوق یقینی بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu