بڑے منی لانڈرز میں سے ایک بھی جیل میں نہیں، شیخ رشید

24

لاہور: (اوصاف ٹی وی ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بڑے منی لانڈرز میں سے ایک بھی جیل میں نہیں، صرف غریب آدمی جیل میں ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہورریلوے اسٹیشن پرراشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کو راشن مل رہا ہے،مسئلہ سفید پوش کا ہے،جوہاتھ پھیلانا توہین سمجھتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان پر اللہ خاص کرم کرے گا، پاکستان میں کوروناکنٹرول میں ہے ، امریکا اور یورپی ممالک کی طرح لوگ نہیں مررہے ، فرانزک رپورٹ آئیگی آئی پی پی، شوگر اور قرض معاف کرانیوالے انجام کو پہنچیں گے، بڑے منی لانڈرز میں سے ایک بھی جیل میں نہیں، صرف غریب آدمی جیل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قرض معاف کرنے کی بات کی تاہم عمران خان نے قرض ایک سال کےلیے ملتوی کرائے، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی دفعہ 144 کے تمام ملزم چھڑوائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی دفعہ 144 کے ملزم چھوڑ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu