نیوزی لینڈ نے بھارت کوون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

60

نیوزی لینڈ نے بھارت کوون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
بھارتی ٹیم کو 30سال بعد ون ڈے کرکٹ میں وائٹ واش جیسی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔
’ماؤنٹ مونگانوئی‘‘ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دی ۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر296رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے ’’کے ایل راہول‘‘ نے 112اور ’’شریاس۔آئر ‘‘نے 62رنز کی اننگز کھیلی۔ کیوی بولر ’’ہمیش۔بنیٹ‘‘ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ47عشاریہ ایک اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہنری نکولس نے 80، مارٹن گپٹل نے 66اور’’کولن۔ڈی۔گرینڈہوم‘‘ نے ناقابل شکست 58رنز بنائے۔ہنری نکولس میچ جبکہ راس ٹیلر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.