قومی اسمبلی اجلاس میں منیر اورکزئی کی طبیعت ناساز ہوگئی

قومی اسمبلی اجلاس میں منیر اورکزئی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

100

اسلام آباد (اوصاف ٹی وی) قومی اسمبلی اجلاس میں منیر اورکزئی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے تاہم قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی منیر اورکزئی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس کے دوران بتایا کہ میرا خیال ہے منیر اورکزئی کی طبیعت ناساز ہوئی ہے۔

انہوں نے سارجنٹ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر اور طبی عملے کو بلایا جائے۔رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کو وہیل چیئر پر ایوان سے باہر لے جایا گیا جہاں ابتدائی طور پر ان کا بلڈپریشر چیک کیا گیا ہے تاہم دیگر ٹیسٹ بھی جاری ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی میں 25 اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔اس بات کی تصدیق ان کے بیٹے اختر منیر نے کی تھی۔

اختر منیر کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو کوئی متاثرہ شخص ملاقات کے لئے آیا تھا۔ منیر خان اورکزئی میں اس شخص سے کورونا وائرس منتقل ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی صحت یابی کی دعا اور اس وبا سے وفات پانے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان نے کہا کہ سیمی محی الدین جمیلی کے بھائی کا انتقال ہوا ہے۔

ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی جائے۔ شازیہ مری نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر بعض ارکان اسمبلی اور سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی کورونا وائرس متاثر کر چکا ہے ان کی صحت یابی کے لئے اور وفات پانے والے افراد کے لئے دعا کی جائے۔دوسری جانب ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے تین پارلیمانی رپورٹروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ صحافیوں کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

جمعرات کوپارلیمنٹ ہائوس میں تین صحافیوں کے کرونا وائرس سے مشتبہ ہونے کی اطلاعات کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے متاثرہ صحافیوں کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں صحافیوں اور اہل خانہ کے ٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات قومی اسمبلی کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کی ذمہ داری لگا دی کہ وہ صحافیوں سے رابطہ کرکے ہر قسم کی معاونت فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu