- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

مرکزی ملزم عابد علی کے 6 مختلف زاویوں سے خاکے تیار

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر زیادتی کیس میں تاحال فرار

87

- Advertisement -

لاہور: (اوصاف ٹی وی) لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر زیادتی کیس میں تاحال فرار مرکزی ملزم عابد علی کے 6 مختلف زاویوں سے خاکے تیار ۔

پولیس کی جانب سے یہ خاکے جاری کردئے گئے جن میں ملزم عابد علی کو مختلف روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں عابد کے بال ہٹائے گئے ہیں، ایک میں اس کو صرف مونچھوں میں دکھایا گیا، ایک خاکے میں کلین شیو اور ایک میں فرنچ کٹ داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے ملزم ان تمام خاکوں میں سے کسی بھی روپ کو دھار سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ان خاکوں کا مقصد ملزم کی جلد سے جلد گرفتاری ممکن بنانا ہے۔ پولیس اس سے قبل ہی اپنے نمبرز جاری کر چکی ہے جہاں ملزم عابد علی کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کی خبر دینے والے شخص کیلئے 25 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

عابد علی گجرپورہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم ہے جو اب تک 4 مرتبہ پولیس سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز بھی پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے عابد فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سندھ اور کے پی کے علاقوں میں بھی آتا جاتا رہا۔ عابد جام شورو، بونیر اور ہنگو میں قیام کرتا رہا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سندھ اور کے پی کے روانہ کر دی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

urUrdu
en_GBEnglish urUrdu